Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4468

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عبَّاسٍ قَالَ:لُعِنَتِ الْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ وَالنَّامِصَةُ وَالْمُتَنَمِّصَةُ وَالْوَاشِمَةُ وَالْمُسْتَوشِمَةُ مِنْ غَيْرِ داءٍ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن عباس قال:لعنت الواصلة والمستوصلة والنامصة والمتنمصة والواشمة والمستوشمة من غير داء. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ بال ملانے والی اور ملوانے والی اور بال اکھیڑنے والی اور اکھڑوانے والی گودنے والی اور گودوانے والی پر لعنت کی گئی ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎ان چاروں لفظوں کی شرح ابھی کچھ پہلے ہوچکی۔واصلہوہ عورت جو دوسری عورتوں کے بال اپنے سر کے بالوں سے ملائے، حسن کے لیے ملانے والیواصلہملوانے والیمستوصلہ۔نامصہوہ عورت جو اپنے چہرے کے رونگٹے اکھیڑے حسن کے لیے اکھیڑنے والیمتنمصہاکھڑوانے والیمستوصلہ۔اپنے جسم میں حسن کے لیے گودواکر نیل وغیرہ بھروانے والیواشمہاورمتوشمہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4468