Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4447

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَة قَالَتْ: إِذَا فَرَقْتُ لِرَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهٗ صَدَّعْتُ فَرْقَهٗ عَنْ يَافُوخِهٖ وَأَرْسَلْتُ نَاصِيَتَهٗ بَيْنَ عَيْنَيْهِ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ

وعن عائشة قالت: إذا فرقت لرسول الله صلى الله عليه وسلم رأسه صدعت فرقه عن يافوخه وأرسلت ناصيته بين عينيه. رواه أبوداود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں مانگ نکالتی تھی تو آپ کی مانگ آپ کے درمیان سر سے چیرتی تھی ۱؎اور آپ کی پیشانی کے بال دو آنکھوں کے درمیان چھوڑتی ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یہ ہی سنت ہے کہ سر کے بال بکھرے نہ رہیں ان میں کنگھی کی جاوے،بالوں کے دو حصے کیے جاویں اور مانگ بیچ سر میں ناک کے اوپر سے سیدھی نکالی جاوے،اب فیشن پرست مردوعورت ایک طرف سے مانگ نکالتے ہیں یعنی ٹیڑھی مانگ خلاف سنت ہے۔
۲
؎اس جملہ کے شارحین نے کئی معنی کیے ہیں۔ظاہر یہ ہے کہ یہ کلام پہلے کلام کا تتمہ ہے یافوخکہتے ہیں وسط سریعنی کھوپڑی کو۔مطلب یہ ہے کہ میں حضور انور کے بال شریف کے دو حصے کرتی تھی ایک حصہ داہنی جانب دوسرا حصہ بائیں جانب اور پیشانی کے اوپر سے یہ مانگ شروع کرتی تھی اور کھوپڑی شریف سے اسے گزارتی تھی پوری مانگ بیچ سر میں ہوتی تھی سیدھی جاتی تھی۔
یہ ہی معنی بہت موزوں ہیں(مرقات و اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4447