Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4445

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم يُكْثِرُ دُهْنَ رَأْسِهٖ، وَتَسْرِيحَ لِحْيَتِهٖ وَيُكْثِرُ الْقِنَاعَ كَأَنَّ ثَوْبَهٗ ثَوْبُ زَيَّاتٍ. رَوَاهُ فِي “شَرْحِ السُّنَّةِ”.

وعنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكثر دهن رأسه، وتسريح لحيته ويكثر القناع كأن ثوبه ثوب زيات. رواه في “شرح السنة”.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر میں تیل اور ڈاڑھی میں کنگھی بہت استعمال فرماتے ۱؎اور قناع کا استعمال زیادہ کرتے ۲؎گویا آپ کا کپڑا تیل والوں کا کپڑا ہی تھا۳؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت انس سے روایت ہے کہ رات کو حضور کے سرہانے مسواک اور کنگھی رکھی جاتی تھی جب شب اٹھتے تو یہ دونوں چیزیں استعمال فرماتے،حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سات چیزیں سفروحضر میں نہ چھوڑتے تھے: پیشاب کا برتن،آئینہ،سرمہ دانی،مسواک،قینچی،سرمہ کی سلائی۔(مرقات)
۲
؎قناعق کے کسرہ سے وہ کپڑا جو ٹوپی کے نیچے پہناجاوے تاکہ تیل ٹوپی و عمامہ میں نہ لگے وہ کپڑا ہی تیل میں تر رہے یعنی چونکہ آپ سر میں تیل زیادہ استعمال کرتے تھے اس لیے ٹوپی شریف کے نیچے ایک کپڑا تیل سے بچاؤ کے لیے استعمال فرماتے تھے۔
۳
؎یعنی یہ قناع تیل میں ایسا بھیگا رہتا تھا جیسے تیل والے کے کپڑے تیل سے تر رہتے ہیں دوسرے کپڑے مراد نہیں کیونکہ حضور کے کپڑے بہت صاف اور چٹے رہتے تھے آپ سفید کپڑے پسند فرماتے تھے جو صاف ہوں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4445