Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4434

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أنس قال: نهى النبي صلى الله عليه وسلم أن يتزعفر الرجل(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ مرد زعفرانی رنگ استعمال کرے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اپنے کپڑے یا بدن میں زعفرانی رنگ استعمال کرنا مرد کے لیے ممنوع قرار دیا عورتوں کو یہ سب کچھ جائز ہے،بعض شارحین نے فرمایا کہ تھوڑا سا زعفرانی رنگ لگالینا مردکو جائز ہے زیادہ ممنوع ہے مگر حق یہ ہے کہ مطلقًا ممنوع ہے۔جن احادیث سے اس جواز کا دھوکا ہوتا ہے ان میں رنگ لگ جاتا ہے لگانا نہیں لہذا یہ حدیث اپنے اطلاق پر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4434