Main Icon

باب:کنگھی کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4454

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ فَقَالَ: «مَا أَحْسَنَ هٰذَا».قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ فَقَالَ:«هٰذَا أَحْسَنُ مِنْ هٰذَا» ثُمَّ مَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ:«هٰذَا أَحْسَنُ مِنْ هٰذَا كُلِّهٖ» . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن عباس قال: مر على النبي صلى الله عليه وسلم رجل قد خضب بالحناء فقال: «ما أحسن هذا».قال: فمر آخر قد خضب بالحناء والكتم فقال:«هذا أحسن من هذا» ثم مر آخر قد خضب بالصفرة فقال:«هذا أحسن من هذا كله» . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک شخص گزرا جس نے مہندی کا خضاب لگایا ہوا تھا تو فرمایا یہ کیا ہی اچھا ہے فرماتے ہیں پھر دوسرا گزرا جس نے مہندی اور وسمہ سے خضاب کیا تھا ۱؎تو فرمایا یہ اس سے اچھا ہے پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے زردی سے خضاب کیا تھا تو فرمایا یہ ان سب سے اچھا ہے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اسی طرح کہ مہندی میں تھوڑا سا وسمہ تھا جس سے خضاب کا رنگ پختہ سرخ ہوگیا تھا۔سیاہ کی حد کو نہ پہنچاتھا۔(مرقات)لہذا اس سے سیاہ خضاب کی حلت ثابت نہیں ہوئی،سیاہ خضاب کی حلت کی ایک حدیث بھی نہیں حرمت کی بہت احادیث ہیں۔
۲
؎معلوم ہوا کہ زرد خضاب حضور نے بہت پسند فرمایا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4454