Main Icon

باب : پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5738

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَيْسَ الْخَبَرُ كالْمُعَايَنَةِ، أَن اللَّهَ تَعَالَى أَخْبَرَ مُوسَى بِمَا صَنَعَ قَوْمُهُ فِي الْعِجْلِ فَلَمْ يُلْقِ الأَلْوَاحَ، فَلَمَّا عَايَنَ مَا صَنَعُوا أَلْقَى الأَلْوَاحَ فَانْكَسَرَتْ". رَوَى الأَحَادِيث الثَّلَاثَةَ أَحْمَدُ.

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "ليس الخبر كالمعاينة، أن الله تعالى أخبر موسى بما صنع قومه في العجل فلم يلق الألواح، فلما عاين ما صنعوا ألقى الألواح فانكسرت". روى الأحاديث الثلاثة أحمد.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ خبر دیکھنے کی طرح نہیں ۱∞؎الله تعالٰی نے موسیٰ علیہ السلام کو وہ سب کچھ بتایا جو ان کی قوم نے بچھڑے کے متعلق کیا اس وقت آپ نے تختیاں نہیں گرائیں پھر جب ان کی حرکت دیکھی تو تختیاں گرادیں وہ ٹوٹ گئیں۲؎ان تینوں حدیثوں کو احمد نے روایت کیا۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی خبر چاہے کتنی ہی یقینی ہو مگر اس کا اثر مشاہدہ کی طرح نہیں ہوتا،مشاہدہ اور نظارہ کی دل پر تاثیرہی عجیب ہوتی ہے۔اس سے پتہ لگا کہ حضور سید المرسلین ہیں کیونکہ سارے نبیوں کو رب تعالٰی کی ذات و صفات کی عالم غیب میں خبر دی گئی مگر حضور انور کو معراج کی رات ان سب کا مشاہدہ معائنہ کرایا گیا،خبر معائنہ کی طرح نہیں ہوسکتی تو خیبر بھی بصیر کی طرح نہیں ہوسکتے"اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شٰہِدًا"اس لیے حضرت خلیل نے عرض کیا تھا کہ مولٰی مردے جلا کر دکھادے تاکہ میں اس پر صرف خبیر نہ رہوں بصیر بھی ہوجاؤں،خلیل کو مردے اور ان کا جی اٹھنا دکھایا گیا،حضور کو جِلانے والا خود حی قیوم دکھایا گیا صلی الله علیہ وسلم۔۲؎یہ واقعہ اس دعویٰ کی تائید کے طور پر بیان فرمایا گیا کہ بنی اسرائیل کی بچھڑا پرستی کی خبر موسیٰ علیہ السلام کو رب نے ہی دی تھی جو بالکل یقینی سچی تھی مگر آپ کو جوش غضب جب آیا اور توریت کی تختیاں آپ نے جب ڈالیں جب کہ اس کو آنکھوں سے مشاہدہ فرمایا،اس کی تفصیل و تشریح ہماری تفسیر میں دیکھو۔یہ مرآت جلد ہفتم آج ۵ ذی قعدہ ۱۳۸۷ھ؁ ۵ فروری ۱۹۶۸ء؁ بروز دوشنبہ ختم ہوئی،رب تعالٰی آٹھویں جلد بھی مکمل کرائے !

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5738