Main Icon

باب : پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5733

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "الْمُؤْمِنُ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ بَعْضِ مَلَائِكَتِهِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ

عن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "المؤمن أكرم على الله من بعض ملائكته". رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ مؤمن الله کے نزدیک بعض فرشتوں سے زیادہ عزت والا ہے ۱∞؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث میں افراد مؤمنین کا ذکر ہے۔ان کی تفصیل یہ ہے کہ عام مؤمنین افضل ہیں عام فرشتوں سے اور خاص مؤمنین افضل ہیں خاص فرشتوں سے۔یہ بھی خیال رہے کہ خاص مؤمنین سے مراد حضرات انبیاء و رسل و مرسلین ہیں اور خواص ملائکہ سے مراد ہیں حضرت جبرئیل و میکائیل وغیرہ اشراف ملائکہ اور عوام مؤمنین سے مراد ہیں صالحین متقین جن میں خلفاء راشدین،خاص خاص تابعین اولیاءالله مراد ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِکَ ہُمْ خَیۡرُ الْبَرِیَّۃِ"لہذا حضرات خلفاء راشدین،حضور غوث پاک،امام اعظم ابوحنیفہ عام فرشتوں سے بھی افضل دیکھو مرقات،یہ تفصیل خیال میں رہے،ہاں انسانیت افضل ہے ملکیت سے مگر صدیق اکبر بعد انبیاء سب سے افضل ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5733