Main Icon

باب : پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5721

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "كَانَ زَكَرِيَّاءُ نَجَّارًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "كان زكرياء نجارا". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ زکریا علیہ السلام بڑھئی کا کام کیا کرتے تھے ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی زکریا علیہ السلام لکڑی سازی کا کام کرتے تھے اس کی آمدنی سے اپنا گزارہ کرتے تھے،کسی نبی نے نبوت کو ذریعہ معاش نہ بنایا۔مرزا قادیانی پہلے ایک نہایت غریب آدمی تھا،جھوٹی نبوت کا ڈھونگ رچا کر نواب بن گیا،شاہانہ زندگی گزار گیاسارے سچے نبیوں نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے زندگی گزاری۔کس نبی نے کیا پیشہ اختیار کیا یہ ہماری تفسیرنعیمی پارہ اول میں ملاحظہ کرو۔خیال رہے کہ حضرات انبیاءکرام نے اگرچہ لکڑی لوہے زنبیل سازی وغیرہ اختیار فرمائی مگر انہیں بڑھئی یا لوہار وغیرہ کہنا حرام ہے کہ یہ الفاظ توہین آمیز ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5721