Main Icon

باب : پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5736

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "كَانَ طُولُ آدَمَ سِتِّينَ ذِرَاعًا فِي سَبع أَذْرُعٍ عَرْضًا".

وعنه أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "كان طول آدم ستين ذراعا في سبع أذرع عرضا".

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ حضرت آدم کی لمبائی ساٹھ گز تھی سات گز چوڑائی ۱∞؎

شرح حدیث

۱∞؎یہاں دونوں جگہ گز سے مراد شرعی گز ہے ایک ہاتھ یعنی مروجہ گز کا آدھاگز ڈیڑھ فٹ یا اٹھارہ انچ،یہ بھی خیال رہے کہ ہاتھ سے مراد آج کل کا ہمارا ہاتھ ہے یعنی ہمارے ہاتھ سے آپ ساٹھ ہاتھ لمبے تھے اور سات ہاتھ چوڑے اور اپنے ہاتھ سے ساڑھے تین ہاتھ تھے ہرشخص چھوٹا بڑا بچہ جوان اپنے ہاتھ سے ساڑھے تین ہاتھ لمبا ہوتاہے،آپ کا اپنا ہاتھ شریف ہمارے سترہ ہاتھ کا تھا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5736