Main Icon

باب : پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5703

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ النَّبِيُّ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِينَ سَنَةً بِالْقَدُومِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "اختتن إبراهيم النبي وهو ابن ثمانين سنة بالقدوم". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے الله کے نبی حضرت ابراہیم نے اسّی سال کی عمر میں اپنا ختنہ کیا ۱∞؎تیشہ سے۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎جب حضرت ابراہیم اسی۸۰ سال کے ہوئے تب حکم الٰہی پہنچا کہ اے ابراہیم ختنہ کرو،آپ نے اپنا ختنہ خود کرلیا اور ہوا غلط طریقہ سے تو آپ سخت زخمی ہوگئے،اس کے متعلق رب تعالٰی فرماتا ہے:"وَ اِذِ ابْتَلٰۤی اِبْرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَمَّہُنَّخیال رہے کہ چند نبی ختنہ شدہ پیدا ہوئے جن میں ہمارے حضور صلی الله علیہ وسلم بھی ہیں،آج جو جوان یا بوڑھا مسلمان ہو وہ یا تو اپنا ختنہ خود کرے یا کسی ختنہ جاننے والی عورت سے نکاح کرے جو اس کی بیوی بننے کے بعد اس کا ختنہ کرے،نائی سے ختنہ نہیں کراسکتا کیونکہ بالغ مرد کا ستر کوئی نہیں دیکھ سکتا۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ختنہ کرانا سنت ابراہیمی ہے آپ ہی سے یہ رسم جاری ہوئی۔۲؎قدومق کے فتحہ دال کے پیش سے،شام میں ایک بستی ہے اور قدوم دال کے شد سے تیشہ(بسولہ)بڑھئیوں کا مشہور ہتھیار ہے۔آپ نے مقام قدوم میں اسی اوزار سے اپنا ختنہ خود کرلیا،رب تعالٰی کے حکم پر فورًا عمل کیا یہ ہے اطاعت حکم۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5703