Main Icon

باب : پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5709

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: "لَا تُخَيِّرُوا بَيْنَ الأَنْبِيَاءِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي هُرَيْرَة: "لَا تُفَضِّلُوا بَيْنَ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ".

وفي رواية أبي سعيد قال: "لا تخيروا بين الأنبياء". متفق عليه. وفي رواية أبي هريرة: "لا تفضلوا بين أنبياء الله".

حدیث ترجمہ

اور حضرت ابوسعید کی روایت میں فرمایا انبیاءکرام میں بزرگی نہ دو (مسلم،بخاری)اور حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ کی روایت میں ہے کہ الله تعالٰی کے نبیوں میں بزرگی نہ دو ۱۰؎

شرح حدیث

۱۰∞؎اس کے مطلب بھی وہ ہی ہیں جو ابھی عرض کیے گئے کہ کسی نبی کی ایسی فضیلت بیان کرنا جس سے دوسرے نبی کی توہین ہو یہ سخت جرم ہے جس کی مثال اس شعر میں ہے۔چہارم چرخ ہی پر رہ گئی بس حضرت عیسیٰ مگر عرش بریں پر جا کے محبوب خدا ٹھہرے
یہ حرام ہے کہ بس رہ گئے کہنا نبی کی توہین ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5709