Main Icon

باب: غنیمتوں کی تقسیم اور ان میں خیانت کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4032

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْعَلُ فِي قَسْمِ الْمَغَانِمِ عَشْرًا مِنَ الشَّاءِ بِبَعِيْرٍ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

وعن رافع بن خديج قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يجعل في قسم المغانم عشرا من الشاء ببعير. رواه النسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت رافع ابن خدیج سے ۱؎فرماتے ہیں کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم غنیمت کی تقسیم میں دس بکریاں ایک اونٹ کے مقابل میں فرماتے تھے۲؎(نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابی انصاری خوارزمی یا حارثی اوسی ہیں،غزوہ بدر کے سوا تمام غزوات میں حاضر رہے،بدر کے دن آپ کمسن تھے، ۷۴ھ؁ ∞ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،چھیاسی۸۶ سال عمر ہوئی آپ کے حالات پہلے بھی بیان ہوچکے ہیں۔(اشعہ)۲؎یعنی تقسیم غنیمت میں ایک اونٹ کو دس بکریو ں کی برابر رکھتے تھے کہ اگر کسی غازی کو ایک اونٹ حصہ میں ملا تو دوسرے غازی کو دس بکریاں عطا ہوئیں،قربانی میں ایک اونٹ و گائے سات بکریوں کی برابر مانا جاتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4032