Main Icon

باب: غنیمتوں کی تقسیم اور ان میں خیانت کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3995

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ خَوْلَةَ الأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ: "إِنَّ رِجَالًا يتَخَوَّضُوْنَ فِي مَالِ اللّٰهِ بِغَيْرِ حَقٍّ فَلَهُمُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

وعن خولة الأنصارية قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "إن رجالا يتخوضون في مال الله بغير حق فلهم النار يوم القيامة". رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے خولہ انصاریہ سے ۱؎فرماتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ کچھ لوگکے مال میں ناحق گھس پڑتے ہیں ان کے لیے قیامت کے دن آگ ہے ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ خولہ بنت ثامر ہیں،مشہور صحابیہ ہیں،انصاریہ ہیں۔
۲
؎یعنی بعض لوگ زکوۃ،غنیمت،فئ وغیرہ پر ناجائز قبضہ و تصرف کرتے ہیں،اگر یہ حلال سمجھ کر کرتے ہیں تو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے،اگر حرام سمجھ کر کرتے ہیں تو فاسق ہیں دوزخ میں سزا کے لیے جائیں گے اگرچہ سارے مالکے ہیںکے مال سے مراد وہ مال ہے جس کو راہِ خدا میں خرچ کرنا چاہیے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3995