Main Icon

باب: غنیمتوں کی تقسیم اور ان میں خیانت کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4023

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُبَادَةَ اِبْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُوْلُ: "أَدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ، وَإِيَّكُمْ وَالْغُلُوْلَ، فَإِنَّهٗ عَارٌ عَلٰى أَهْلِهٖ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.

وعن عبادة ابن الصامت أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول: "أدوا الخياط والمخيط، وإيكم والغلول، فإنه عار على أهله يوم القيامة". رواه الدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے تھے کہ دھاگہ اور سوئی تک ادا کرو ۱؎اور خیانت سے بچو کہ یہ خیانت قیامت کے دن خائن پر عار ہوگی ۲؎(دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎مرقات میں فرمایا کہخیاطاورمخیطدونوں کے معنی ہیں دھاگہ،خیاطجمعخیطنہیں ہے۔سنا ہے کہ اس کی جمعخیوطیااخیاطآتی ہے نہ کہخیاطیہ تکرار تاکید کے لیے ہے مگر اشعۃ اللمعات میں فرمایا کہمخیطبروزنمنیرہے سینے کا آلہ یعنی سوئی،لہذااخیاطکے معنی دھاگہ اورمخیطکے معنی سوئی لہذا تکرار میں مطلب یہ ہے کہ معمولی سے معمولی ادنیٰ سے ادنیٰ چیزبھی بغیرتقسیم نہ لو۔
۲
؎کیونکہ خیانت کا مال خائن کے کندھے پر ہوگا جسے یہ سخت مشکل سے اٹھائے پھرے گا،تکلیف بھی اٹھائے گا بدنام بھی ہوگا جیساکہ پہلے حدیث ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے معلوم ہوا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4023