Main Icon

باب: غنیمتوں کی تقسیم اور ان میں خیانت کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4003

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ وَخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي السَّلَبِ لِلْقَاتِلِ. وَلَمْ يُخَمِّسِ السَّلَبَ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن عوف بن مالك الأشجعي وخالد بن الوليد: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى في السلب للقاتل. ولم يخمس السلب. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عوف ابن مالک اشجعی ۱؎اور خالد ابن ولید سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے مقتول کے سامان کا فیصلہ قاتل کے لیے کیا اور اس سامان سے خمس نہ لیا ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کے حالات پہلے بیان ہوچکے کہ آپ غزوہ خیبر میں شریک رہے اور فتح مکہ کے دن قبیلہ اشجع کا جھنڈا آپ کے ہاتھ میں تھا شام میں قیام رہا، وہاں ہی ۷۳ھ؁ ∞ تہتّرمیں وفات پائی اور حضرت خالد ابن ولید تو آسمان تاریخ پر سورج کی طرح چمک رہے ہیں،امت رسولکے بڑے بہادر صحابی،جماعت صحابہ میں بڑے پایہ کے صحابی ہیں، آپ کے حالات بارہا بیان ہوچکے رضیعنہم اجمعین۔
۲
؎یعنی سارا سلب قاتل غازی کو بخشا اس سے خمس بھی نہ لیا غنیمت میں خمس لیا جاتا ہے اس میں نہیں،اس کی تفصیل پہلی فصل میں گزر چکی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4003