Main Icon

باب: غنیمتوں کی تقسیم اور ان میں خیانت کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4016

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهٗ نَهٰى أَنْ تُبَاعَ السِّهَامُ حتّٰى تُقْسَمَ. رَوَاهُ الدَّارمِيُّ.

وعن أبي أمامة عن النبي صلى الله عليه وسلم: أنه نهى أن تباع السهام حتى تقسم. رواه الدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ آپ نے تقسیم سے پہلے حصوں کے بیچنے سے منع فرمایا ۱؎(دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎اس کا مطلب اور وجہ ابھی بیان ہوچکے۔خیال رہے کہ زمین کا حصہ مشاع (غیرمقرر) فروخت ہوسکتا ہے جیسے مشترکہ زمین میں سے کوئی شریک اپنا حصہ فروخت کردے مگر وہاں جہالت سے جھگڑا نہیں ہوگا۔ یہاں جھگڑا پیدا ہونے کا قوی امکان ہے اس لیے مکان یا دوکان کا حصہ مشاع بیچنا ممنوع ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4016