Main Icon

باب :جن تجارتوں سے ممانعت کی گئی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2868

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ. رَوَاهُ مَالِكٌ وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ

وعن أبي هريرة قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في بيعة. رواه مالك والترمذي والنسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے ایک بیع میں دو فروختوں سے منع فرمایا ۱؎(مالک، ترمذی،ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎ایک بیع میں دو بیعوں کی دو صورتیں ہیں:ایک یہ کہ یوں کہے میں فلاں چیز نقد دس۱۰ روپے میں فروخت کرتا ہوں اور ادھار بیس۲۰ روپے کے عوض یہ ممنوع ہے کہ اس میں قیمت کا صحیح پتہ نہ لگا۔ دوسری بیع بالشرط کہ یوں کہے کہ میں اپنا غلام تجھے سوروپے میں دیتا ہوں،بشرطیکہ تو مجھے اپنی لونڈی یا زمین پچاس روپیہ میں دے دے،اس میں بھی قیمت ایک اعتبار سے مجہول ہے اس کے علاوہ دیگر بیع بالشرط بھی منع ہے بشرطیکہ شرط فاسد ہو،اگرشرط صحیح ہو تو بیع درست ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2868