Main Icon

باب :جن تجارتوں سے ممانعت کی گئی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2857

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ: قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ ضِرَابِ الْجَمَلِ وَعَنْ بَيْعِ الْمَاءِ وَالْأَرْضِ لِتُحْرَثَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر: قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع ضراب الجمل وعن بيع الماء والأرض لتحرث. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اونٹ کی چوٹ کی تجارت اور کھیتی کے لیے پانی اور زمین بیچنے سے منع فرمایا ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص کسی کو اپنی زمین و پانی کاشت کے لیے دے کہ تخم تو محنتی کا ہو اور زمین و پانی زمین والے کا اور پیدوار کا کچھ حصہ اس کام والے کو ملے جسے مخابرہ کہتے ہیں،اس کے جواز میں اختلاف ہے جو پہلے ذکر ہوا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2857