Main Icon

باب :جن تجارتوں سے ممانعت کی گئی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2844

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِيعُهُ حَتّٰى يَسْتوْفِيَهٗ» (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من ابتاع طعاما فلا يبيعه حتى يستوفيه» (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ جو غلہ خریدے تو اس پر قبضہ کیے بغیر نہ بیچے ۱؎(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی قبضہ سے پہلے چیز کی فروخت جائز نہیں۔قبضہ کی مختلف صورتیں ہیں:مکان میں اپنا سامان رکھ دینا یا اپنا قفل لگادینا قبضہ ہے،زمین میں حد بندی کر کے اپنی اینٹ گاڑ دینا قبضہ ہے،وزنی کھلی چیز کا وزن ناپ کرلینا قبضہ ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خریدی ہوئی چیز کو بغیر قبضہ نہیں فروخت کرسکتے مگر اسے ہبہ کرسکتے ہیں کہ قبضہ کی قید فروخت کے لیے ہے،اسی طرح جو چیز وراثۃً ملے اس کی بیع قبضہ سے پہلے بھی جائز ہے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2844