Main Icon

باب :جن تجارتوں سے ممانعت کی گئی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2849

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰه عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَلَقُّوا السِّلَعَ حَتّٰى يُهْبَطَ بهَا إِلَى السُّوقِ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تلقوا السلع حتى يهبط بها إلى السوق(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ آنے والے سامان سے آگے ہی نہ جا ملو حتی کہ اسے بازار میں لا ڈالا جائے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎تاجروں سے باہر شہر ہی جا ملنے کی ممانعت یا تو جب ہے جبکہ شہر میں تنگی ہو،مال ملتا نہ ہو یا جب جبکہ ان سے سستا خرید لیا جائے اصل بھاؤ بتایا نہ جائے اگر یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں تو باہر جا ملنا جائز ہے،ضلع فیض آباد میں اکثر دکاندار جنگل میں بیٹھے رہتے ہیں، گاؤں سے آنے والوں کا مال وہاں ہی خرید لیتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2849