Main Icon

باب :جن تجارتوں سے ممانعت کی گئی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2864

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهٖ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْعُرْبَانِ. رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه

وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع العربان. رواه مالك وأبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی ۱؎فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے بیعانہ کی بیع سے منع فرمایا ۲؎(مالک،ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎ان کے دادا عبداللّٰه ابن عمرو ابن عاص ہیں،ان کی روایت میں ہمیشہ تدلیس ہوتی ہے کیونکہ خبر نہیں کہجَدِّہٖکی ضمیر عمرو کی طرف لوٹتی ہے یااَبِیْہِکی طرف۔
۲
؎عربی میںعربانکی چند لغتیں ہیں:عُربان،اُربان،عَربون،اَربون، پہلے حرف کو پیش،دوسرے کو جزم،آخری دو میں پہلے حرف کو زبر بھی۔ بیعانہ کی صورت یہ ہے کہ خریدار بھاؤ طے ہوتے وقت کچھ رقم بیچنے والے کو دے دے اور وعدہ کرے کہ فلاں تاریخ کو میں پوری رقم دے کر چیز لے لوں گا اگر نہ لوں تو یہ رقم ضبط جیساکہ آج کل عام رواج ہے۔یہ بیع تین اماموں کے ہاں منع ہے مگر امام احمد ابن حنبل کے ہاں جائز،حضرت عبداللّٰه ابن عمر کی روایت میں اس کی اجازت بھی ہے ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ حضرت عمرو ابن شعیب کی روایتیں مدلس و منقطع ہوتی ہیں۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2864