Main Icon

باب :جن تجارتوں سے ممانعت کی گئی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2850

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَبِعِ الرَّجُلُ عَلٰى بَيْعِ أَخِيهِ وَلَا يَخْطِبْ عَلٰى خِطْبَةِ أَخِيهِ إِلَّا أنْ يَّأذَنَ لَهٗ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يبع الرجل على بيع أخيه ولا يخطب على خطبة أخيه إلا أن يأذن له . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول االلّٰہصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور نہ اپنے بھائی کے پیغام پر پیغام دے ہاں مگر جب کہ وہ اسے اجازت دیدے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ دونوں ممانعتیں جب ہیں جب کہ خریدار و تاجر ایک قیمت پر راضی ہوچکے ہوں،ایسے ہی لڑکے لڑکی والے پیغام نکاح پر راضی ہوچکے ہوں کہ اس صورت میں اس کے بھاؤ بڑھا دینے یا پیغام نکاح دینے میں پہلے کا نقصان ہوگا،ہاں اگر پہلا شخص اجازت دیدے تو درست ہے اور اگر پہلے فریقین کی رضا مندی مکمل نہ ہوئی تھی صرف کچی پکی بات ہی تھی تو دوسرا شخص بھاؤ بڑھا بھی سکتا ہے اور پیغام بھی دے سکتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2850