Main Icon

باب : حوض ۱؎اور شفاعت کا بیان ۲؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5593

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَن زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَقَالَ: "مَا أَنْتُمْ جُزْءٌ مِنْ مِئَةِ أَلْفِ جُزْءٍ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضِ". قِيلَ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: سَبع مِئَةٍ أَوْ ثَمَانُ مِئَةٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن زيد بن أرقم قال: كنا مع رسول الله -صلى الله عليه وسلم- فنزلنا منزلا فقال: "ما أنتم جزء من مئة ألف جزء ممن يرد علي الحوض". قيل: كم كنتم يومئذ؟ قال: سبع مئة أو ثمان مئة. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں کہ ہم رسول الله صلی الله علیہ و سلم کے ساتھ تھے ایک منزل پر اترے تو فرمایا کہ تم ان کا لاکھواں حصہ بھی نہیں ہو جو میرے پاس حوض پر پہنچیں گے ۱∞؎کہا گیا تم اس دن کتنے تھے فرمایا سات سو یا آٹھ سو ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے حضور صلی الله علیہ و سلم کی ساری امت مراد ہے کہان شاءاللهہر امتی حوض کوثر پر حاضر ہوگا وہاں کا پانی پئے گا،کیوں نہ پئے کہ وہ اس کے نبی کا حوض ہے صلی الله علیہ و سلم۔۲؎یہ فقط سمجھانے کے لیے ہے ورنہ حضور کی امت تو اربوں کھربوں کی تعداد میں ہے۔آج مسلمان دنیا میں قریبًا ایک ارب ہیں پھر تاقیامت کتنے ہوں گے ہم اندازہ نہیں کرسکتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5593