Main Icon

باب : حوض ۱؎اور شفاعت کا بیان ۲؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5570

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَفِي أُخْرَى لَهُ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: سُئِلَ عَنْ شَرَابِهِ. فَقَالَ: "أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ يَغُتُّ فِيهِ مِيزَابَانِ يَمُدَّانِهِ مِنَ الْجَنَّةِ؛ أَحَدُهُمَا مِنْ ذَهَبٍ، وَالآخَرُ مِنْ وَرِقٍ".

وفي أخرى له عن ثوبان قال: سئل عن شرابه. فقال: "أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل يغت فيه ميزابان يمدانه من الجنة؛ أحدهما من ذهب، والآخر من ورق".

حدیث ترجمہ

اور اس کی دوسری روایت میں حضرت ثوبان سے مروی ہے فرمایا حضور سے پانی کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا کہ دودھ سے زیادہ سفید ہے شہد سے زیادہ میٹھا اس میں جنت سے دو پرنالے گرتے ہیں جو اسے بڑھاتے ہیں۱؎ایک سونے کا ہے دوسرا چاندی کا۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی پہلے سےبھی حوض کوثر میں پانی ہے اور جنت سے دو پرنالے اس میں گریں گے تاکہ پانی کم نہ ہونے پائے۔میزاببنا ہےمزبسے بمعنی بہنایغتبنا ہےغتسےبمعنی گرنا اور پے درپے پانی پینا،پیٹ میں ڈالنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5570