Main Icon

باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4983

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَخْذُلُ امْرَأً مُسْلِمًا فِي مَوْضِعٍ يُنْتَهَكُ فِيهِ حُرْمَتُهٗ وَيُنْتَقَصُ فِيهِ مِنْ عِرْضِهٖ إِلَّا خَذَلَهُ اللّٰهُ تَعَالٰى فِي مَوْطِنٍ يُحِبُّ فِيهِ نُصْرَتَهٗ وَمَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَنْصُرُ مُسْلِمًا فِي مَوْضِعٍ يُنْتَقَصُ مِنْ عِرْضِهٖ وَ يُنْتَهَكُ فِيهِ مِنْ حُرْمَتِهٖ إِلَّا نَصَرَهُ اللّٰهُ فِي مَوْطِنٍ يُحِبُّ فِيهِ نُصْرَتَهٗ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما من امرئ مسلم يخذل امرأ مسلما في موضع ينتهك فيه حرمته وينتقص فيه من عرضه إلا خذله الله تعالى في موطن يحب فيه نصرته وما من امرئ مسلم ينصر مسلما في موضع ينتقص من عرضه و ينتهك فيه من حرمته إلا نصره الله في موطن يحب فيه نصرته . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں ہے کوئی مسلمان آدمی جو کسی مسلمان آدمی کو ایسی جگہ رسوا کرے جہاں اس کی بے عزتی کی جارہی ہے ۱∞؎اور اس کی آبرو ریزی کی جارہی ہے مگر الله تعالٰی اسے ایسی جگہ میں ذلیل کرے گا جہاں وہ اپنی مدد چاہتا ہوگا۲؎اور نہیں ہے مسلمان آدمی جو کسی مسلمان کی ایسی جگہ مددکرے جہاں اس کی عزت گھٹائی جارہی ہو اور جس میں اس کی آبرو ریزی کی جارہی ہو مگر الله اس کی ایسی جگہ مدد کرے گا جس میں اس کی مدد اسے محبوب ہو۳؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ جب کچھ لوگ کسی مسلمان کی آبرو ریزی کررہے ہوں تو یہ بھی انکے ساتھ شریک ہوکر ان کی مدد کرے ان کی ہاں میں ہاں ملائے۔
۲
؎یعنی الله تعالٰی اس جرم کی سزا میں اسے ایسی جگہ ذلیل کرے گا جہاں اسے عزت کی خواہش ہوگی۔خیال رہے کہ یہ احکام مسلمان کے لیے ہیں۔کفار،مرتدین،بے دین لوگوں کی الله تعالٰی کے ہاں کوئی عزت نہیں ان کی بے دینی ظاہرکرنا عبادت ہے۔
۳
؎غرضکہکماتدین تدانجیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔کرونی خویش آمدنی پیش۔مسلمان بھائی کی عزت کرو اپنی عزت کرالو، اسے ذلیل کرو اپنے کو ذلیل کرالو۔جگہ عام ہے دنیا میں ہو یا آخرت جہاں بھی اسے مدد کی ضرورت ہوگی رب تعالٰی اس کی مدد فرمائے گا صرف ایک بار نہیں بلکہ ہمیشہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4983