Main Icon

باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4968

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلاَّ مِنْ شَقِيٍّ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيّ

عن أبي هريرة قال: سمعت أبا القاسم الصادق المصدوق صلى الله عليه وسلم يقول: لا تنزع الرحمة إلا من شقي . رواه أحمد والترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے سچے اور سچے کیے ہوئے ابوالقاسم صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ رحمت نہیں نکالی گئی مگر بدبخت سے ۱∞؎(احمد،ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎کیونکہ رحم وکرم والے بندے الله تعالی کی صفت و رحمت کے مظہر ہیں الله کے اخلاق سے موصوف ہیں، رحمت سے مراد عام رحمت ہے۔
۲
؎یعنی تم الله کی زمینی مخلوق پر رحم کرو انسانوں پر جانوروں پر تم پر وہ رحم کرے گا جس کی رحمت خاصہ جس کی سلطنت آسمانوں میں بھی ہے یعنی رب تعالٰی یا اس سے مراد فرشتے ہیں یعنی فرشتے تمہاری حفاظت کریں گے تمہا رے لیے دعاءمغفرت کریں گے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4968