Main Icon

باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4979

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَتْ لَهٗ أُنْثٰى فَلَمْ يَئِدْهَا وَلَمْ يُهِنْهَا وَلَمْ يُؤْثِرْ وَلَدَهٗ عَلَيْهَا يَعْنِي الذُّكُورَ أَدْخَلَهُ اللّٰهُ الْجَنَّةَ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من كانت له أنثى فلم يئدها ولم يهنها ولم يؤثر ولده عليها يعني الذكور أدخله الله الجنة . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جس شخص کی بیٹی ہو پھر نہ تو اسے برائی دی نہ زندہ دفن کیا اور نہ اس پر اپنے مذکر کو ترجیح دی ۱∞؎تو الله اسے جنت میں داخل کرے گا ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎جیساکہ عرب میں رواج تھا کہ اپنی بیٹی کو یا تو زندہ دفن کردیتے تھے یا اسے زندہ رکھتے تو نہایت ذلیل کرکے،اپنے بیٹوں کو بہت پیار کرتے بیٹیوں کو ذلیل خوارکرتے تھے،اب بھی بعض جاہل مسلمان یہ ہی حرکت کرتے ہیں۔
۲
؎یعنی ایسا آدمی اولین زمرہ میں جنت میں جاوے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4979