Main Icon

باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4969

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ اِرْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَآءِ ". رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ

وعن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الراحمون يرحمهم الرحمن ارحموا من في الأرض يرحمكم من في السماء ". رواه أبوداود والترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدالله بن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ رحم کرنے والوں پر رحمن رحم کرتا ہے ۱∞؎تم ان پر رحم کر و جو زمین میں ہیں تم پر وہ رحم کرے گا جو آسمان میں ہے ۲؎(ابوداؤد،ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎کیونکہ رحم وکرم والے بندے الله تعالی کی صفت و رحمت کے مظہر ہیں الله کے اخلاق سے موصوف ہیں، رحمت سے مراد عام رحمت ہے۔
۲
؎یعنی تم الله کی زمینی مخلوق پر رحم کرو انسانوں پر جانوروں پر تم پر وہ رحم کرے گا جس کی رحمت خاصہ جس کی سلطنت آسمانوں میں بھی ہے یعنی رب تعالٰی یا اس سے مراد فرشتے ہیں یعنی فرشتے تمہاری حفاظت کریں گے تمہا رے لیے دعاءمغفرت کریں گے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4969