Main Icon

باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4981

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيْدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ ذَبَّ عَنْ لَحْمِ أَخِيهِ بِالْمَغِيبَةِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللّٰهِ أَنْ يُّعْتِقَهٗ مِنَ النَّارِ . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

وعن أسماء بنت يزيد قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ذب عن لحم أخيه بالمغيبة كان حقا على الله أن يعتقه من النار . رواه البيهقي في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت اسماء بنت یزید سے ۱∞؎فرماتی ہیں فرمایا رسول الله نے کہ جو اپنے بھائی کے گوشت سے اس کی پیٹھ پیچھے دفع کرے ۲؎تو الله کے ذمہ کرم پر ہے کہ اسے آگ سے آزاد کردے۳؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎اسماء بنت یزید ابن سکن مشہور صحابیہ ہیں،انصاریہ ہیں،بڑی عاقلہ بڑی عابدہ تھیں،آپ سے بہت احادیث مروی ہیں۔
۲
؎بھائی کے گوشت سے مراد ہے مسلمان بھائی کی غیبت،دفع کرنے سے مراد ہے غیبت نہ ہونے دینا یا اس کا جواب دے دینا۔
۳
؎جب ایک گنہگار مسلمان کی پس پشت حمایت کرنے کا یہ ثواب ہے تو جو کوئی حضور صلی الله علیہ وسلم کے بدگویوں دشمنوں کو جوابات دے،ان کی عزت پر حملہ کرنے والوں کے واراپنے پر لے،ان کے صفات عالیہ کے گیت گائے سوچ لو کہ اس کا درجہ کیا ہوگا۔الله تعالٰی نصیب کرے حضرت حسان رضی الله عنہ فرماتے ہیں شعرفان ابی و والدتی و عرضی
لعرض محمد منکم وقاء
میرے ماں باپ میری عزت و آبرو محمد مصطفی صلی الله علیہ وسلم کی آبرو و عزت کے لیے تمہارے مقابلہ میں ڈھال ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4981