Main Icon

باب :خاص وقتوں کی دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2454

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَرَبَهٗ أَمْرٌ يَقُولُ: «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ

وعن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا كربه أمر يقول: «يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث» . رواه الترمذي وقال: هذا حديث غريب وليس بمحفوظ

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ جب رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو کوئی چیز غمگین کرتی تو آپ فرماتے اے دائمی زندہ اے قائم رکھنے والے تیری رحمت سے مدد مانگتا ہوں ۱؎(ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے اور محفوظ نہیں ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی توحیّ و قیّومہے میری مدد کر،مجھے اس مصیبت سے نجات دے،تیرے سواء میرا کون ہے۔بعض علماء فرماتے ہیں کہحیّ و قیّوماسم اعظم ہے،قرآن کریم میں یہ نام صرف تین جگہ مذکور ہوئے۔
۲
؎اسے حاکم ابن سنی نے حضرت ابن مسعود سے اور نسائی نے حضرت علی سے مرفوعًا روایت کیا اس کی روایت میں ہے کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم یہ دعا سجدہ کرکے مانگتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2454