Main Icon

باب :خاص وقتوں کی دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2426

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ عَلَى المُشْرِكِينَ فَقَالَ: «اَللّٰهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اَللّٰهُمَّ اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اَللّٰهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن عبد الله بن أبي أوفى قال: دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الأحزاب على المشركين فقال: «اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اللهم اهزم الأحزاب، اللهم اهزمهم وزلزلهم»(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰه ابن ابی اوفی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے احزاب کے دن مشرکوں پر بددعا کی عرض کیا اے اللّٰه اے کتاب اتارنے والے جلد حساب لینے والے اے اللّٰه ا حزاب کو بھگادے اے اللّٰه انہیں شکست دے اور انہیں ہلا ڈال ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎احزاب یعنی غزوہ خندق کا کچھ ذکر ابھی ہوچکا،چونکہ اس موقعہ پرعرب کی سار ی ہی کفار جماعتیں مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی تھیں اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے مدینہ منورہ کی حفاظت کے لیے حضرت سلمان فار سی کے مشورہ سے شہر کے آس پاس خندق کھدوائی تھی اس لیے اسے غزوہ احزاب بھی کہتے ہیں اور خندق بھی۔دعا کا مقصد یہ ہے کہ اے مولٰی تو تو ایسی قدرت والا ہے کہ آسمان سے کتابیں اتار سکتا ہے،ساری مخلوق کا حساب قیامت میں چار گھنٹہ میں لے لے گا،تیرے نزدیک ان سارے کفار کو بھگا دینا ہمیں ان سب کے شر سے بچالینا کیا مشکل ہے،خدایا اپنی قدرت دکھادے،انہیں بھگادے ہمیں بچالے،حضور علیہ السلام کی دعا لفظ بلفظ قبول ہوئی کہ ایک تیز ہوا چلی جس سے کفار کے خیمے اڑ گئے،جانور بھاگ گئے اوران کی جماعتیں،تتر بتر ہوگئیں،اگر حضور علیہ السلام دعا کردیتے کہ انہیں ہلاک کردے تو ایک کافر بھی بچ کر نہ جاتا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2426