Main Icon

باب :خاص وقتوں کی دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2453

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَعِدْنَا كَبَّرْنَا وَإِذَا نَزَلْنَا سَبَّحْنَا. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن جابر قال: كنا إذا صعدنا كبرنا وإذا نزلنا سبحنا. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ جب ہم چڑھتے تو تکبیر کہتے اور جب اترتے تو تسبیح کہتے تھے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہم سفر میں جب کسی ٹیلے پر چڑھتے تھے تو اللّٰه اکبر کہتے تھے کہ وہ رب کریم تمام اونچوں سے بڑا ہے اور جب نشیبی زمین پر اترتے تھے توسُبْحَانَ اللّٰهِکہتے تھے کہ رب تعالٰی نزول اور اترنے سے پاک ہے کہ اس میں کمی و نقصان کا شائبہ ہے۔اسے ابوداؤد، نسائی نے بھی روایت کیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2453