Main Icon

باب :خاص وقتوں کی دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2445

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَفَّأَ الْإِنْسَانَ إِذَا تَزَوَّجَ قَالَ: «بَارَكَ اللّٰهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكُمَا وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ» رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه

وعن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا رفأ الإنسان إذا تزوج قال: «بارك الله لك وبارك عليكما وجمع بينكما في خير» رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب کسی شخص کے نکاح پر دعا کرتے تو فرماتے اللّٰه تجھے برکت دے اور تم دونوں پر برکت کرے تم دونوں کو بھلائی میں جمع رکھے ۱؎(احمد،ترمذی، ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎ہر نکاح کرنے والے کو یہ دعا دینا سنت ہے اگر مجلس نکاح میں موجود ہو تو ایجاب و قبول کے بعد یہ دعا دے اگر وہاں نہ ہو تو دولہا کو مبارکباد دیتے وقت یہ کلمے کہے۔ تجھے برکت دے سے مراد دنیاوی برکت ہے اولاد،مال وغیرہ میں برکت،رب تعالٰی فرماتا ہے:"اِنۡ یَّکُوۡنُوۡا فُقَرَآءَ یُغْنِھِمُ اللّٰہ مِنۡ فَضْلِہٖ"اور تم پر برکت سے مراد دینی ہے،بعد نکاح خیر کی توفیق بخشے۔ بھلائی میں جمع رکھے کا مطلب یہ ہے کہ خاوند و بیوی ایک دوسرے کی بھلائی میں مدد کریں برائی روکیں۔یہ اللّٰه کی بڑی نعمت ہے،رب تعالٰی نصیب کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2445