Main Icon

باب :خاص وقتوں کی دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2447

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعَوَاتُ الْمَكْرُوبِ اَللّٰهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلٰى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهٗ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ».رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن أبي بكرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «دعوات المكروب اللهم رحمتك أرجو فلا تكلني إلى نفسي طرفة عين وأصلح لي شأني كله لا إله إلا أنت».رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبکرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ غم گین کی دعائیں یہ ہیں ۱؎الٰہی میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں تو تومجھے پلک جھپکنے کی بقدر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر ۲؎اور میرے سارے کام بنا، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔(ابوداؤد)۳؎

شرح حدیث

۱∞؎مکروبسے مراد وہ شخص ہے جس کو کسی خاص غم و رنج یا فکر نے گھیر لیا ہو جس سے خلاصی کی صورت نہ بنتی ہو،چونکہ یہ دعا بہت سی دعاؤں پر مشتمل ہے اس لیے اسے دعوات یعنی دعائیں فرمایا گیا،یہ دعا دفع رنج و غم کے لیے بہت مجرب ہے۔
۲
؎یعنی میں صرف تیری رحمت ہی کا امیدوار ہوں اور تیرا نامرجاء السائلینبھی ہے کوئی آس لگا کر آنے والا سائل تیرے در سے مایوس نہیں لوٹتا۔لہذا مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کردے کہ میرا سب سے بڑا دشمن یہ ہی ہے اور ساتھ ہی میں کمزور بھی ہوں،میں کسی چیز میں تیری مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔
۳
؎اسے ابن حبان،ابن ابی شیبہ،ابن سنی،طبرانی نے بھی روایت کیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2447