Main Icon

باب :خاص وقتوں کی دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2436

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ الْخَطْمِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْتَوْدِعَ الْجَيْشَ قَالَ: «أَسْتَوْدِعُ اللّٰه دِينَكُمْ وَأَمَانَتكُمْ وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ » . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن عبد الله الخطمي قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يستودع الجيش قال: «أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم » . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰه خطمی سے ۱؎فرماتے ہیں رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب کسی لشکر کو وداع کرنا چاہتے تھے تو کہتے میں تم لوگوں کا دین تم لوگوں کی امانت تم لوگوں کے آخری عمل اللّٰه کے سپرد و حوالے کرتا ہوں ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام ابوموسٰے عبداللّٰه ابن زید ابن حصین ابن عمرو ابن حارث ابن حطمہ ابن خشعم ابن مالک ابن اوس ہے،سترہ برس کی عمر میں صلح حدیبیہ میں حاضر ہوئے تھے،عبداللّٰه ابن زبیر کے زمانہ میں کوفے کے حاکم رہے،وہاں ہی وفات پائی۔
۲
؎اس کی شرح ابھی ہوچکی،چونکہ یہاں پورے لشکر کو وداع فرمانا ہے،اس لیے ضمیر جمع لائی گئی۔معلوم ہوا کہ لشکرِ اسلام جنگی سامان کے ساتھ حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم کی دعائیں بھی ساتھ لیتا تھا۔محمود غزنوی جب سومناتھ مندر حملہ آور ہوا تھا تو حضرت خواجہ ابوالحسن خرقانی کی دعائیں اور ان کا جبہ ساتھ لایا تھا،ان مجاہدین کی تلواریں آستانہ محبوبین پر دھاروار ہوتی تھیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2436