Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5654

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: أَيَنَامُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: "النَّوْمُ أَخُو الْمَوْتِ، وَلَا يَمُوتُ أَهْلُ الْجَنَّةِ" رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

وعن جابر قال: سأل رجل رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: أينام أهل الجنة؟ قال: "النوم أخو الموت، ولا يموت أهل الجنة" رواه البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم سے پوچھا کہ کیا جنتی سویا کریں گے فرمایا نیند موت کی جنس ہے اور جنتی مریں گے نہیں ۱∞؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎یہ جواب عالی مع دلیل کے ہے۔حضور انور نےلانہیں فرمایا بلکہ اتنی دراز عبارت فرمائی تاکہ اس کی سمجھ میں آجاوے وہاں موت،اونگھ،غشی بے ہوشی،نشہ غرضکہ غفلت پیدا کرنے والی عقل خراب کرنے والی کوئی چیز نہ ہوگی، سرور و خوشی ہوگی مگر سرور کی مستی نہ ہوگی ورنہ عشاق وہاں رب کو دیکھ کر حضور سے ملاقات کرکے جان دے دیتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5654