Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5621

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَنْعَمُ، وَلَا يَبْأَسُ، وَلَا يَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يفْنى شَبَابُهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "من يدخل الجنة ينعم، ولا يبأس، ولا يبلى ثيابه، ولا يفنى شبابه". رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے جو جنت میں جائے گا خوش رہے گا کبھی غمگین نہ ہوگا ۱∞؎نہ اس کے کپڑے گلیں نہ اس کی جوانی ختم ہو۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎کسی قسم کا غم جنتی کو نہ ہوگا اور ہر طرح کی خوشی اسے میسر ہوگی حتی کہ اپنی کافر اولاد کے دوزخ میں جانے کا بھی غم نہ ہوگا،اس سے قطعًا محبت نہ رہے گی،کوئی اپنے کو دوسرے سے ہلکا نہ سمجھے گا۔۲؎غرضکہ جنت میں ہر چیز کو قرار ہے تبدیلی کسی چیز میں نہیں،فنا کسی کو نہیں،جوانی،لباس،خوشی عیش ہر چیز ہمیشہ کی ہے کوئی فنا نہ ہوگا حتی کہ وہاں کے پھل کھالینے کے بعد بھی فنا نہیں وہ ہی پھل جو کھایا ویسا ہی باقی"اُکُلُہَا دَآئِمٌ" جیسے ہوا دھوپ استعمال کرنے کے بعد بھی ویسے ہی باقی رہتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5621