Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5628

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالْفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّة". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "سيحان وجيحان والفرات والنيل كل من أنهار الجنة". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ سیحان و جیحان ۱∞؎فرات و نیل یہ سب جنت کی نہروں میں سے ہیں۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎خیال رہے کہ سیحون اور جیحون ملک ارمن میں دو نہریں ہیں یعنی ترکستان اور خراسان میں اور فرات و نیل ملک شام کی دو نہریں ہیں۔(اشعہ)۲؎فرات کوفہ میں ہے نیل مصر میں،ان چاروں نہروں کا جنت سے ہونا۔اس کی بہت توجیہیں کی گئیں ہیں مگر قوی یہ ہے کہ کوئی تاویل نہ کی جاوے اسے اپنے ظاہر پر رکھا جاوے کہ جنت سے ان کا پانی پہاڑوں میں بھیجا گیا اور پہاڑوں سے ان میدانوں میں جاری کیا گیا۔چنانچہ یہ پانی بہت شیریں ہیں ہاضم ہیں،ان نہروں پر حضرات انبیاءکرام بزرگانِ دین بہت ہی کثرت سے تشریف فرمائے ہوئے ہیں،قریب قیامت جب قوم یاجوج و ماجوج کا خروج ہوگا تو قرآن مجید،علم دین،حجر اسود،مقام ابراہیم اور یہ چاروں نہریں دنیا سے غائب کردی جائیں گی،رب فرماتاہے:"وَ اِنَّا عَلٰی ذَہَابٍۭ بِہٖ لَقٰدِرُوۡنَ(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5628