Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5639

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا مُرْدًا مُكَحَّلِينَ أَبْنَاءَ ثَلَاثِينَ -أَوْ ثَلاثٍ وَثَلَاثِينَ- سَنَةً". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن معاذ بن جبل أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا مكحلين أبناء ثلاثين -أو ثلاث وثلاثين- سنة". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ جنتی جنت میں جائیں گے بغیر رونگٹے والے صاف بدن بے داڑھی سرمہ گیں آنکھ،تیس سالہ یا تینتیس سالہ ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ شک راوی کو ہے کہ حضور انور نے تیس سالہ فرمایا یا تینتیس سالہ اور ہوسکتا ہے کہ جنتی مرد تینتیس سالہ ہوں اور جنتی عورتیں تیس سالہ یہ عمر اعلٰی درجہ کے جوان کی ہوتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5639