Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5613

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "مَوْضِعُ سَوْطٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "موضع سوط في الجنة خير من الدنيا وما فيها". متفق عليه

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ جنت میں ایک کوزے کی جگہ دنیا اور دنیا کی چیزوں سے بہتر ہے ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎کوزے کی جگہ سے مراد ہے وہاں کی تھوڑی سی جگہ واقعی جنت کی نعمتیں دائمی ہیں دنیا کی فانی،پھر دنیا کی نعمتیں تکالیف سے مخلوط وہاں کی نعمتیں خالص،پھر دنیا کی نعمتیں ادنیٰ وہ اعلٰی اس لیے دنیا کو وہاں کی ادنی جگہ سے کوئی نسبت ہی نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5613