Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5623

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "يُنَادِي مُنَادٍ: إِنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا فَلَا تَسْقَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا فَلَا تَمُوتُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا فَلَا تَهْرَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا فَلَا تَبْأَسُوا أَبَدًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي هريرة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "ينادي مناد: إن لكم أن تصحوا فلا تسقموا أبدا، وإن لكم أن تحيوا فلا تموتوا أبدا، وإن لكم أن تشبوا فلا تهرموا أبدا، وإن لكم أن تنعموا فلا تبأسوا أبدا". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ پکارنے والا پکارے گا ۱∞؎کہ تمہارے لیے یہ ہے کہ تندرست رہوگے کبھی بیمار نہ ہو گے اور تمہارے لیے یہ ہے کہ زندہ رہوگے کبھی نہ مروگے اور تمہارے لیے یہ ہے کہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہ ہوؤگے اور تمہارے لیے یہ کہ خوش رہوگے کبھی غمگین نہ ہوؤگے۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یا تو خود رب تعالٰی پکارکر فرمائے گا یا اس کی طرف سے کوئی فرشتہ پکارے گا ایک دفعہ یا بار بار۔۲؎ان بشارتوں سے جنتیوں کی خوشی میں اور بھی اضافہ ہوتا رہے گا،خوشی کا لطف ہے اور خوشی کی بشارت کا لطف کچھ اور ہی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5623