Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5625

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَقْوَامٌ أَفْئِدَتُهُمْ مِثْلُ أَفْئِدَةِ الطَّيْرِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "يدخل الجنة أقوام أفئدتهم مثل أفئدة الطير". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے جنت میں ایسی قومیں جائیں گی جن کے دل چڑیوں کے دل کی طرح ہیں ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎چڑیوں کے دل میں الله پر توکل اعلٰی درجہ کا ہوتا ہے۔شعر
رزق نہ رکھن ساتھ میں پنچھی اور درویش جن کا رب پر آسرا ان کو رزق ہمیشں
مالک سے مانوس ہوتے ہیں،اغنیاء سے متنفر کہ غیر کو دیکھا اور بھاگے،دلوں میں ڈر بہت زیادہ کینہ بغض ان کے پاس نہیں،جس انسان میں یہ صفات پیدا ہوجاویں وہ تو فرشتہ بن جاوے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5625