Main Icon

باب : جنت اور جنت والوں کی صفات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5638

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "أَهْلُ الْجَنَّةِ جُرْدٌ مُرْدٌ كَحْلَى لَا يَفْنَى شَبَابُهُمْ، وَلَا يَبْلَى ثِيَابُهمْ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "أهل الجنة جرد مرد كحلى لا يفنى شبابهم، ولا يبلى ثيابهم". رواه الترمذي والدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو ہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ جنتی لوگ بغیر بال والے صاف بدن ۱∞؎بے داڑھی والے،سرمہ کی آنکھ والے ہوں گے۲؎نہ ان کی جوانی ختم ہو،نہ ان کے کپڑے گلیں۳؎(ترمذی،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎جنتیوں کا جسم بغیر رونگٹے والا ہوگامگر سر بغیر بال والا نہ ہوگا کہ بغیر رونگٹے جسم حسین معلوم ہوتا ہے مگر بغیر بال کے سر گنجا برا معلوم ہوتا ہے۔جردجمع ہےاجردکی۔۲؎سواء ابراہیم علیہ السلام کے جنت میں کسی کے منہ پر داڑھی نہ ہوگی۔خیال رہے کہ بے داڑھی ہونا اور چیز ہے اور داڑھی منڈانا کچھ اور ہے،جنتی لوگ قدرتی طور پر بے داڑھی ہوں گے،قدرتی طور پر ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی یہ سرمہ کبھی ان آنکھوں سے زائل نہ ہوگا۔۳؎لہذا وہ ہمیشہ تیس سالہ رہیں گے،چونکہ جنت میں سورج نہیں،دن رات نہیں،مہینے سال نہیں اس لیے ان کی عمروں میں اضافہ بھی نہ ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5638