Main Icon

باب : میت پر رونے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1755

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " من قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ: كَانُوا لَهٗ حِصْنًا حَصِينًا مِنَ النَّارِ " فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ. قَالَ: «وَاثْنَيْنِ» قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَبُو الْمُنْذِرِ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ: قَدَّمْتُ وَاحِدًا. قَالَ: "وَوَاحِدًا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.

وعن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من قدم ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث: كانوا له حصنا حصينا من النار " فقال أبو ذر: قدمت اثنين. قال: «واثنين» قال أبي بن كعب أبو المنذر سيد القراء: قدمت واحدا. قال: "وواحدا". رواه الترمذي وابن ماجه، وقال الترمذي: هذا حديث غريب.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو اپنے تین نابالغ بچے آگے بھیج دے تو وہ اس کے لیے آگ سے مضبوط قلعہ ہوں گے ۱∞؎حضرت ابوذر نے عرض کیا دو تو میں نے بھی بھیج دیئے فرمایا دو بھی،قاریوں کے سردار ابو المنذر ابی ابن کعب بولے۲؎کہ میں نے ایک بھیج دیا ہے فرمایا ایک بھی۔(ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎کہ جیسے مضبوط ومحفوظ قلعہ میں چور ڈاکو،باہر کی آفتیں،سیلاب کا پانی نہیں پہنچ سکتے اسی طرح اس شخص تک دوزخ کی آگ وہاں کے سانپ بچھو و دیگر عذاب ان بچوں کے سبب سے نہ پہنچ سکیں گے۔۲؎حضرت ابی ابن کعب کی کنیت ابو المنذر ہے اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے آپ کو سیدالقراء کا بھی خطاب دیا اور سید الانصار کابھی اورحضرت عمر فاروق نے سید المسلمین کا خطاب دیا،ہر خطاب آپ کے لیئے موزوں ہے اور آپ پر سجتا ہے وہاں سے تمام خطاب صحیح ملتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1755