Main Icon

باب : میت پر رونے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1740

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلّٰى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم يَقُول: “من نِيحَ عَلَيْهِ فَإِنَّهٗ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ »(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن المغيرة بن شعبة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: “من نيح عليه فإنه يعذب بما نيح عليه يوم القيامة »(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مغیرہ ابن شعبہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کوفرماتے سنا کہ جس پر نوحہ کیا جائے اسے قیامت کے دن نوحہ کی وجہ سے عذاب ہوگا ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی میت پر نوحہ کرنا پیٹنے کی وجہ سے قیامت میں میت کو بھی عذاب ہوگا جیسے خود نوحہ کرنے والوں کو ہوگا۔یہ اس صورت میں ہے کہ میت نوحہ اور پیٹنے کی وصیت کر گیا ہو یا اس سے راضی ہو جیسے زمانۂ جاہلیت میں مرنے والے وصیت کرتے تھے کہ مجھ پر ایسا نوحہ کرنا کہ نام ہوجائے،اس زمانہ میں نوحہ پربھی فخر ہوتا تھا لہذا اس حدیث سے یہ لازم نہیں کہ امام حسین ا ور دیگر شہداءکربلا کو بھی عذاب ہو کہ ان پر رافضی بہت نوحہ اورکوٹا پیٹی کرتے ہیں کیونکہ ان سرکاروں نے نہ اس کی وصیت کی نہ اس سے راضی ہوئے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1740