Main Icon

باب:شکار اور ذبیحوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4097

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْبَحْرِ إِلَّا وَقَدْ ذَكَّاهَا اللّٰهُ لِبَنِي آدَمَ". رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ما من دابة في البحر إلا وقد ذكاها الله لبني آدم". رواه الدارقطني.

حدیث ترجمہ

روایت حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ کوئی دریائی جانور نہیں مگراسے اللہ نے اولاد آدم کے لیے ۱؎حلال فرمادیا۔(دار قطنی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دریائی جانور کے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں وہ بغیر ذبح حلال ہےکیونکہ اس میں بہتا خون نہیں۔خیال رہے مچھلی بالاتفاق حلال ہے،مچھلی کے علاوہ باقی دریائی جانور امام اعظم کے نزدیک حرام ہیں،دریائی جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4097