Main Icon

باب:شکار اور ذبیحوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4067

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِكَ فَغَابَ عَنْكَ فَأَدْركْتَهٗ فَكُلْ مَا لَمْ يُنْتِنْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا رميت بسهمك فغاب عنك فأدركته فكل ما لم ينتن". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی حضور نے اس کے متعلق فرمایا جو اپناشکار تین دن بعد پائے توکھالو جب تک بو نہ دے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ اس صورت میں ہے جب معلوم ہو کہ جانور تیر سے ہی مرا ہے کسی اور سبب سے نہ مرا لیکن اگر اس میں شک ہو تو نہ کھائے مثلًا تیر خوردہ جانور پانی میں ڈوبا ہوا ہو تو نہ کھاؤ کہ شاید پانی میں ڈوب کر مرا ہو،سڑا بسا گوشت یا اور غذا جو بدبودار ہو اس کا کھانا مکروہ تنزیہی ہے اور اگر مضر صحت ہو تو مکروہ تحریمی ہے۔(ثنائی،مرقات)مگر سڑی چربی جو بودے رہی ہو اگر پکاکر کھائی جائے جس سے اس کی بو اور ضرر دونوں جاتے رہیں تو جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4067