Main Icon

باب:شکار اور ذبیحوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4093

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ! نَنْحَرُ النَّاقَةَ وَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ وَالشَّاةَ فَنَجِدُ فِي بَطْنِهَا الْجَنِينَ أنُلْقِيهِ أَمْ نَأْكُلُهُ؟ قَالَ: "كُلُوْهُ إِنْ شِئْتُمْ فَإِنَّ ذَكَاتَهٗ ذَكَاةُ أُمِّهٖ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعن أبي سعيد الخدري قال: قلنا: يا رسول الله! ننحر الناقة ونذبح البقرة والشاة فنجد في بطنها الجنين أنلقيه أم نأكله؟ قال: "كلوه إن شئتم فإن ذكاته ذكاة أمه". رواه أبو داود وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ہم اونٹنی ذبح کرتے ہیں اور گائے و بکری ذبح کرتے ہیں تو ان کے پیٹ میں بچہ پاتے ہیں آیا اسے پھینک دیں یا کھالیں ۱؎فرمایا اگر چاہو توکھالو کیونکہ اس کاذبح اس کی ماں کے ذبح کی طرح ہے ۲؎(ابو داؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر زندہ بچہ نکلا تو اسے یوں پھینک کر مرجانے دیں یا اسے ذبح کرکے کھالیں اس کے متعلق ارشاد ہو۔
۲
؎اس جملہ کے وہ ہی معنی ہیں جو ابھی عرض کئے گئے کہ اگر اسے کھاؤ تو ذبح کرکے کھاؤ اور اس کا ذبح بھی اس کی ماں کی طرح ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4093