Main Icon

باب:شکار اور ذبیحوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4075

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنِ اتَّخَذَ شَيْئًا فِيهِ الرُّوْحُ غَرَضًا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعنه: أن النبي صلى الله عليه وسلم لعن من اتخذ شيئا فيه الروح غرضا. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے اس پر لعنت کی جو ایسی چیز کو نشانہ بنائے جس میں روح ہو ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس کا مطلب بھی وہی ہے کہ جانور کو باندھ کر اسے تیر کا نشانہ بنایا جائے یہ حرام ہے کہ اس میں اگر وہ مرگیا تو جانور حرام ہوگیا نہ مرا اور ذبح کیا گیا تو اسے بلاوجہ ڈبل تکلیف دی گئی بہرحال مطلب واضح ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4075