Main Icon

باب:شکار اور ذبیحوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4080

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مِرْبَدٍ فَرَأَيْتُهٗ يَسِمُ شَاءً حَسِبْتُهٗ قَالَ: فِي آذَانِهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن هشام بن زيد عن أنس قال: دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم وهو في مربد فرأيته يسم شاء حسبته قال: في آذانها. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ہشام ابن زید سے وہ حضرت انس سے راوی فرمایا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ طویلہ میں تھے آپ کو دیکھا کہ آپ بکریوں کو داغ رہے تھے مجھے خیال ہے کہ فرمایا ان کے کانوں میں ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎حسبتہمیںہکا مرجع حضرت انس ہیں اور یہ قول ان ہشام ابن زید تابعی کا ہے جو حضرت انس سے یہ حدیث روایت فرمارہے ہیں۔یعنی مجھے خیال ہے کہ حضرت انس نے فرمایا کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم صدقہ کی بکریوں کے کانوں میں داغ لگا رہے تھے۔ معلوم ہوا کہ کان میں داغ لگانا بھی بالکل جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4080